نئی دہلی 25 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) این ڈی ٹی وی کی ایگزیکیٹیو ایڈیٹر ندھی رازدان نے آج ٹوئیٹ کیا کہ دہلی میں پرتشدد جھڑپوں کے دوران ان کے دو ساتھیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے ٹوئیٹ کیا کہ ان دونوں کو اسی وقت چھوڑا گیا جب فسادیوں کو پتہ چلا کہ یہ دونوں ’’ ہمارے لوگ ۔ ہندو ‘‘ ہیں۔ ندھی رازدان نے ٹوئیٹ کیا کہ یہ بالکلیہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے ۔