وارانسی: اترپردیش کے ضلع وارانسی میں واقع بنارس ہندویونیورسٹی(بی ایچ یو کے ہاسٹل سے پولیس نے ایک طمنچہ برآمد کر کے اس معاملے میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرا کر جانچ شروع کردی ہے۔پولیس ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ بڑلا۔سی ہاسٹل کے ایک کمرے سے غیر قانون ہتھیار موجود ہونے کی شکایت کے بعد طلبہ کے ایک گروہ نے اس معاملے میں فورا قانونی کاروائی کرنے کا مطالبے کے ساتھ بدھ کی رات کئی گھنٹوں تک احتجاج کیا تھا۔کورونا وبا کی وجہ سے احتیاطا کئی ماہ پہلے یہاں کے سبھی ہاسٹل بند کردئیے گئے تھے ۔ جسے بدھ کو دوبارہ کھولنے کے عمل کا آغاز ہوا ہے ۔
