ہندپاک میاچ کے دن سوشل میڈیا سے دور رہوںگی:ثانیہ مرزا

   

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہائی وولٹیج میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے میچ کے دن سوشل میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا، جو اکثر پاکستان کے بارے میں ٹرول ہوتی ہیں، نے ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ اس ویڈیو کے مطابق ثانیہ نے سوشل میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ ثانیہ ہمیشہ کے لیے سوشل میڈیا سے دور نہیں ہو رہی، لیکن انہو ں نے یہ فیصلہ صرف ہندوستان پاکستان میچ کے حوالے سے لیا ہے۔ ثانیہ مرزا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ایک میوزیکل ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اچانک غائب ہو جاتی ہیں۔اس ویڈیو کی اسکرین پر لکھا ہے کہ، ’’میں انڈیا بمقابلہ پاکستان میچ کے دن سوشل میڈیا اور زہریلے ماحول سے غائب رہوں گی‘‘۔ وجہ اس کے شوہر شعیب ملک ہیں۔ پاکستانی ٹیم نے حال ہی میں شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ انہیں زخمی صہیب مقصود کی جگہ بالکل آخری لمحے ٹیم میں شامل کیا گیا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے 12 اپریل 2010 کو شادی کی۔ اس کے بعد سے وہ اکثر پاکستان کے بارے میں ٹرول ہوتی رہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہو ں نے آئندہ ورلڈ کپ میچ کے دن سوشل میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔