ہندی فلموں کے مشہور کیریکٹرایکٹر چندرشیکھر کا دیہانت

   

ممبئی: ہندی فلموں کے کریکٹر ایکٹر جوچندرشیکھر ،جو زیادہ تر فلموں میں انسپکٹر، وکیل، جج اور ڈاکٹر جیسے کردار کرتے نظر آئے ،آج صبح سویرے انتقال کرگئے ۔آئندہ ماہ7جولائی کو ان کا 98 یوم پیدائش ہے ،نیند میں انہوں نے آخری سانس لی۔وہ کسی طرح کی بیماری کا شکار نہیں تھے ،البتہ ہفتہ بھر پہلے بخار کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا،لیکن گھر آ گئے تھے ۔وہ اپنوں کے بیچ ہی موت کو گلے لگانا چاہتے تھے ۔چندرشیکھر کی پیدائش 7جولائی 1923 ء کو حیدرآباد دکن میں ہوئی ،کالج کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر 1940 دہائی میں ممبئی چلے آئے ۔انہوں نے برطانیہ سے مغربی رقص میں ڈپلومہ حاصل کیا تھا۔انہیں 1948 میں شمشاد بیگم کی سفارش پر شالیمار اسٹوڈیو پونے میں ملامت مل گئی اور 1950 میں فلم بے بس میں جونئیر آرٹسٹ کاکردار مل گیا۔جس میں بھارت بھوشن مرکزی کردار میں تھے ۔انہوں نے 1951 سے 1954 کے درمیان نردوشی، داغ، فرمائش اور مینار میں کردار ادا کیے ۔تقریبا ڈھائی سو فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے چندرشیکھر 1954 میں عورت تیری یہی کہانی میں اچھے کردار میں نظرآئے ۔1953 میں وی شانتا رام کی فلم سرنگ فلم مرکزی رول مل گیا ۔فلم گیٹ آف انڈیا،برسات کی رات،بات ایک رات کی ،انگولی مل ،رستم بغداد ،کنگ کانگ اور 1964 کی جہاں آراء میں وہ معاون اداکار کے طور پر نظر آئے ۔