ہندی لسانی اتحاد کا انمول زیور :شاہ

   

نئی دہلی، 14 ستمبر (یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ہندی دیوس کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی اور اسے لسانی اتحاد کا انمول زیور قرار دیا۔ہندی دیوس پر نیک خواہشات!سوشل میڈیا ایکس پر اپنے پیغام میں امیت شاہ نے لکھاکہ “ملک کی زبانوں اور بولیوں کے درمیان پل بن کر قومی یکجہتی کو فروغ دینے والی ہندی ٹیکنالوجی، سائنس اور تحقیق کی زبان بن رہی ہے ۔ تحریک آزادی سے لے کر ایمرجنسی کے مشکل دنوں تک، ہندی نے ہم وطنوں کو ایک دھاگے میں باندھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ ہندی تمام زبانوں کو ساتھ لے کر ایک ‘ترقی یافتہ’ لسانی طورپر ‘خودانحصار’ ہندوستان کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔ اس موقع پر انہوں نے ایکس پر ایک ویڈیو پیغام بھی پوسٹ کیا ہے۔
جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہندی لسانی اتحاد کا انمول زیور ہے ، یہ تمام زبانوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھ رہی ہے ۔