ہندی کو مضمون بنانے پر جے این یو کا تبادلہ خیال ترک

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔25 جون ۔( سیاست ڈاٹ کام ) جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) نے انڈر گریجویٹ کورسیس میں ہندی کو ایک مضمون کی حیثیت سے مسلط کرنے اپنے انتظامیہ پر عائد ہونے والے الزامات کے درمیان منگل کو ادعاء کیا کہ یہ بڑی بدبختی کی بات ہیکہ اس قسم کی غلط اطلاعات پر مبنی مہم چلائی جارہی ہے اور واضح کیا کہ اس مسلہ پر غورو خوض اور تبادلۂ خیال کا سلسلہ روک دیا گیاہے ۔ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی نے کہاکہ اس قسم کے ’غیرذمہ دارانہ ‘ بیانات ناپسندیدہ اور قابل مذمت ہیں اور وضاحت کی کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیاہے ۔ جے این یو اسٹوڈنٹس یونین نے پیر کو الزام عائد کیا تھا کہ بی اے اور بی ٹیک انڈر گریجویٹ کورسیس میں ہندی کو لازمی مضمون بناتے ہوئے مسلط کیا جارہاہے ۔