نئی دہلی : سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما ڈاکٹر ہرش وردھن نے اتوار کو ہندی کے مشہور شاعر پدم بھوشن میتھلی شرن گپتا کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ گڈکری نے ٹویٹ کیا‘‘پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ ہندی کے مشہور شاعرمیتھلی شرن گپتا کو ان کی برسی پر خراج عقیدت ’’۔ڈاکٹر ہرش وردھن نے شاعر میتھلی شرن گپتا کی نظم سے چند سطریں لکھ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا – ‘‘نر ہو نا نراش کرو من کو، کچھ کام کرو، کچھ کام کرو،جگ میں رہ کر کچھ نام کرو‘‘ ۔