ہند۔آسٹریلیاسیریز میں اضافی ٹسٹ کا امکان نہیں

   

نئی دہلی ۔14 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا میں ہندوستان کا اضافی ٹسٹ نہ کھیلنے اور سیریز میں پانچواں ٹسٹ کھیلنے کی تجویز کو تسلیم نہ کیے جانے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی آسٹریلیا کے خلاف اضافی ٹسٹ کے بجائے 2 اضافی ونڈے میچز کھیلنے پر رضا مند ہو سکتا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 4 ٹسٹ، 5 ونڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی آسٹریلیا ہندوستان سیریز نومبر تا جنوری مقرر ہے ، تاہم کورونا وائرس کے باعث آسٹریلیا ۔ہندوستان سیریز کا شیڈول متاثر ہونے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہندوستانی بورڈ نے اکتوبر نومبر میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے التوا کی امید لگا رکھی ہے اور اس نے اکتوبر نومبر میں آئی پی ایل کروانے کی منصوبہ بندی شروع کی ہوئی ہے۔