ہند۔آسٹریلیا آج دوسرا ونڈے

   

ایڈیلیڈ۔22 اکتوبر(ایجنسیز)آئندہ ورلڈ کی تیاری کے ضمن میں ہندوستان اپنے منصوبوں کے تحت اس وقت آسٹریلیا کے خلاف تین ونڈے مقابلوں کی سیریز میں مشغول ہے جہاں اسے پہلے مقابلے میں شکست کے بعد واپسی کا دباؤ ہے ۔دریں اثنا ء کل یہاں دونوں ٹیموں کے درمیاں رواں سیریز کا دوسرا مقابلہ ہوگا جس میں کامیابی کے ذریعہ جہاں ہندوستانی ٹیم واپسی کی خواہاں ہے تو ددوسری جانب میزبان ٹیم سیریز پر قبضہ کی کوشش کرے گی۔روہت شرما اور ویراٹ کوہلی ایک مرتبہ پھر اس مقابلے میں توجہ کا مرکز ہوں گے ۔