ہند۔افریقہ واحد ٹسٹ کا آج چنئی میں آغاز

   

چنئی: اگلے سال ہونے والے خواتین کے ونڈے ورلڈ کپ پر نظر رکھتے ہوئے ہندوستانی کپتان ہرمن پریت کور نے جمعرات کو جنوبی افریقہ کے خلاف شروع ہونے والی سیریز کو مختلف گھریلو مقامات کے مطابق ڈھالنے اور واقف حالات کا فائدہ اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ ایک غالب ہندوستانی ٹیم نے بنگلورو میں پچھلی ونڈے سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کیا اور اس مرتبہ سیریز چنئی کے میدان چیپاک میں منتقل ہوگئی ہے جو جمعہ کو شروع ہونے والے واحد ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا، اور اس کے بعد یہاں مزید تین ٹی ٹوئنٹی مقابلے کھیلے جائیں گے۔ ہرمن پریت نے میچ سے قبل میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ گھریلوں میدانوں کے مختلف حالات کے عادی ہونے کا یہ ایک بہترین موقع ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ونڈے ورلڈ کپ کی تیاری کا یہ ایک بہترین موقع ہوگا۔ ہندوستان کی خواتین ٹیم نے آخری بار چیپاک کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں 2007 میں چاررخی سیریز کھیلی تھی۔ انہوں نے آخری بار یہاں 1976 میں خواتین کا ٹسٹ کھیلا تھا، اور اس گراؤنڈ نے ابھی تک خواتین کے کسی ٹی20 کی میزبانی نہیں کی ہے۔ 2022 کے اختتام کے بعد سے ہندوستان میں خواتین کے تمام بین الاقوامی مقابلے یا تو نوی ممبئی یا ممبئی میں ہوئے ہیں۔