٭ ہندوستان اور امریکہ کی کمپنیاں کم از کم تین کوروناوائرس ویکسین کی تیاری کیلئے مشترکہ طور پر کام کررہی ہیں۔ ہندوستانی سفیر برائے امریکہ ٹی ایس سندھو نے یہ بات بتائی۔ اس بحران میں یہ دکھایا ہیکہ ہندوستان امریکہ کا قابل اعتماد شراکت دار ہے۔ سندھو نے بتایا کہ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ اور امریکی سی ڈی سی کے علاوہ این آئی ایچ گذشتہ کئی برسوں سے مشترکہ طور پر کام کررہا ہے۔
