ہند۔انگلینڈ آج پانچویں ٹسٹ کا آغاز

   

دونوں ٹیموں میں تبدیلیوں کا امکان، اشون کی شمولیت پر نظریں،میزبان ٹیم پر کامیابی کا دباؤ

مانچسٹر ۔ ہندوستانی ٹیم تاریخ رقم کرنے سے ایک قدم دور ہے کیونکہ وہ انگلینڈ کے خلاف پانچواں اورآخری ٹسٹ جمعہ سے اولڈ ٹریفورڈ میں یہاں کھیلے گی اور یہ مقابلہ اسے ڈرا کرنا بھی کافی ہوگا اور وہ کامیابی کے ساتھ ایک نیا باب کھولے گی ۔ چار ٹسٹ مقابلوں کے بعد 2-1 کی برتری کے ساتھ ہندوستان کے پاس تاریخ میں پہلی بار انگلینڈ میں سیریز کا تیسرا ٹسٹ اور اولڈ ٹریفورڈ میں پہلی مرتبہ جیتنے کا موقع ہے۔ہندوستان نے اولڈ ٹریفورڈ میں نو ٹسٹ میچ کھیلے ہیں اور ان میں سے چار میں اسے شکست ہوئی ہے اور پانچ میچ ڈراہوچکے ہیں۔ہندوستان نے اس سے قبل 1986 میں انگلینڈ میں دو ٹسٹ جیتے تھے جب وہ 2-0 کی سیریز جیت کر واپس آئے تھے۔یہ صرف تیسری بار ہو سکتا ہے کہ ہندوستان 1971 میں فتح کے بعد انگلینڈ میں ٹسٹ سیریز جیت سکے کیونکہہندوستان نے 1986میں سیریز 1-0 سے اپنے نام کیا تھا ۔ہندوستان کچھ تبدیلیاں کرنے پر غورکررہا ہے ، جس میں جسپریت بمراہ کوآرام دینا شامل ہے جنہوں نے لگاتار چار ٹسٹ میچ کھیلے ہیں جبکہ آئندہ ماہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں مصروف سیزن ہے ، تاہم آخری ٹسٹ کی اہمیت انہیں کھیلنے پر مجبورکرسکتی ہے جو چوتھے ٹسٹ کے پانچویں اورآخری دن انگلش بیٹنگ کے خاتمے کا باعث بنے تھے اور انہوں نے ریورس سوئنگ کے ذریعے دو تیز وکٹوں کے ساتھ انگلش ٹیم کو پریشان کیا۔ہندوستان فارم سے باہر رہنے والے اجنکیا رہانے پر بھی غور کرسکتا ہے اور ان کی جگہ مینک اگروال یا سوریا کمار یادو جیسے مڈل آرڈر بیٹسمین کوموقع دے سکتا ہے۔ایک بار پھر ایک مضبوط شروعات دینے کی ذمہ داری اوپننگ جوڑی پر ہوگی۔دونوں اوپنرزروہت شرما اور کے ایل راہول نے چوتھے ٹسٹ کی دوسری اننگز میں پہلی وکٹ کے لئے 83 کا اضافہ کیا تھا جس سے ہندوستان کو پہلی اننگز کے 99 رنز کے خسارے کو ختم کرنے میں مدد ملی اور 466 رنز دوسری اننگز کے مجموعی اور367 رنز کی برتری کی بنیاد رکھی جس کے دباؤ کے بعد انگلینڈ کی بیٹنگ ٹوٹ گئی۔یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کیا ہندوستان آخری ٹسٹ میں آف اسپنر آراشون کو موقع دیتا ہے اور انہیں رویندرجڈیجہ کے ساتھ جوڑتا ہے۔انگلینڈ کی جانب سے نائب کپتان اور وکٹ کیپر جوس بٹلر نے پلیئنگ الیون میں واپسی کی۔انگلینڈ بولنگ میں ایک یا دو تبدیلی کرسکتا ہے۔ وہ کریگ اوورٹن کے مقام پر مارک ووڈ کو موقع دیا جاسکتا ہے ۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر جیک لیچ جنہیں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور اگر وہ کھیلتے ہیں تو چیتیشور پجارا کو چیلنج کر سکتے ہیں۔ ہندوستان کے نمبر 3 بیٹسمین نے حالیہ ٹسٹ میں بائیں ہاتھ کے اسپن کے خلاف جدوجہد کی ہے۔ انگلینڈ پر سیریز بچانے کا دباؤ رہے گا۔