ہند۔انگلینڈ ویمنس سہ ملکی ٹی 20 سیریز کا آج چوتھا میچ

   

Ferty9 Clinic

میلبورن۔6 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ اور بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کا چوتھا میچ کل جمعہ کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز آسٹریلیا میں کھیلی جارہی ہے جس میں شائقین کرکٹ کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ سہ ملکی سیریز کی میزبانی آسٹریلیا کر رہا ہے جبکہ دیگر دو ٹیموں میں بھارت اور انگلینڈ شامل ہیں۔واضح رہے کہ سیریز کا چوتھا میچ (آج) جمعہ کو انگلینڈ اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان میلبورن میں کھیلا جائے گا، پانچواں میچ 08 فروری کو آسٹریلیا اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان میلبورن میں کھیلا جائے گا، چھٹا اور آخری میچ 09 فروری کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ دو بہترین ٹیموں کے درمیان 12 فروری کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کو نیوزی لینڈ خواتین ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔