ہند۔انگلینڈ ٹسٹ میں بارش کی پیش قیاسی

   

لیڈز، 18 جون (آئی اے این ایس)۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز کا آغاز 20 جون کو ہیڈنگلے، لیڈز میں ہوگا۔ شْبھمن گل کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم2007 کے بعد پہلی بار انگلینڈ میں ٹسٹ سیریز جیتنے کی کوشش کرے گی۔ مقابلے کے دوران بارش کی بھی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ پہلا دن گرم رہے گا، اتوارکو ابر آلود موسم اور ہلکی بارش کی پیش قیاسی ہے، آخری دو دنوں میں بارش کا زیادہ امکان ہے۔ہیڈنگلے میں ہندوستان کا ریکارڈ زیادہ بہتر نہیں ہے جیسا کہ 7 میچز میں 2 فتوحات، 1 ڈرا، 4 ناکامیاں اس کے نام درج ہے۔ آخری میچ 2021 میں ایک اننگز سے ہارا تھا۔ میچ دوپہر ساڑھے تین بجے (ہندوستانی وقت) شروع ہوگا۔