ہند۔انگلینڈ 5 واں ٹسٹ جولائی 2022 میں ہوگا

   

لندن ۔انگلینڈ اور ویلزکرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے جمعہ کو کہا کہ انگلینڈ اور ہندوستان کے درمیان پانچواں ٹسٹ جو پہلے ہندوستانی کیمپ میں کورونا پھیلنے کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا وہ اب جولائی 2022 میں کھیلا جائے گا۔ ٹسٹ میچ اس سال کے شروع میں مانچسٹر میں کھیلا جانا تھا لیکن ای سی بی نے اب تصدیق کی ہے کہ پانچ میچوں کی سیریزکا آخری میچ اب ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔ ٹسٹ میچ اگلے سال ہندوستان کے وائٹ بال کے دورہ برطانیہ کا حصہ ہوگا۔ ای سی بی کی میڈیا ریلیز میں کہا گیا انگلینڈ اورہندوستان کے درمیان ایل وی انشورنس ٹسٹ سیریز کا پانچواں میچ دوبارہ شیڈول کیا گیا ہے اور اب یہ جولائی 2022 میں منعقد ہوگا۔