ہند۔ایران تعلقات مختلف شعبوں میں صدیوں سے مستحکم

   

اردو یونیورسٹی میں ایرانی اسکالر سید علی قمی کا توسیعی لیکچر
حیدرآباد۔/3 مئی، ( سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں اسکول برائے لسانیات کے زیر اہتمام توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ ایران کے معروف اسکالر سید علی موجانی قمی نے توسیعی لیکچر میں ہندوستان اور ایران کے روابط کو مشترکہ میراث سے تعبیر کیا اور کہا کہ آئندہ نسلوں کیلئے روابط کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اورایران کے تاریخی، تہذیبی، سیاسی و ثقافتی تعلقات صدیوں سے گہرے اور مستحکم رہے ہیں۔ نئی نسلوں کو اس سے واقف کرانا ہم تمام کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے رابندر ناتھ ٹیگور، پنڈت جواہر لال نہرو اور مہاتما گاندھی کے اقوال کا حوالہ دیا جو ہند۔ ایران تعلقات اور روایات سے متعلق ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے ہند ۔ ایران اوردیگر ممالک کے درمیان ادبی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی تجویز پیش کی۔ ڈائرکٹر نور مائیکرو فلم علی اکبر نیرومند نے ہند۔ ایران روابط اور ان کی اہمیت پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کو نئے اصفہان کے نام سے جانا جاتا ہے۔ پروفیسر عزیز بانو نے خیرمقدم کیا۔ر