ہند۔بنگلہ دیش آج فیصلہ کن ونڈے

   

Ferty9 Clinic

میرپور۔ سیریز جیتنے پر نظریں جمائے ہوئے ہندوستان ہفتہ کو یہاں خواتین کے تیسرے اورآخری ونڈے میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا تو اسے اپنے ٹاپ آرڈر سے بہتر مظاہرہ کی توقع ہوگی۔ تباہ کن آغاز کے بعد جہاں ہندوستانی خواتین کی ٹیم بنگلہ دیش سے اپنی پہلی شکست سے دوچار ہوئی، مہمانوں نے چہارشنبہکو 108 رنز کی بڑی کامیابی کے ساتھ سیریز برابرکرلی ہے لیکن ہفتہ کو فیصلہ کن مقابلے میں ہندوستانی ٹاپ آرڈر پھر ایک مرتبہ توجہ کا مرکز ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم کا مقصد نہ صرف تین میچوں کی سیریز کو محفوظ بنانا ہے بلکہ کمزورپہلووںکو بھی حل کرنا اور پچ کی نوعیت کو سیکھنا جاری رکھنا ہے کیونکہ اگلے سال بنگلہ دیش میں ورلڈ کپ مقرر ہے۔اس تناظر میں یہ سیریز اہمیت کی حامل ہے ۔