نئی دہلی2جون (سیاست ڈاٹ کام ) لداخ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور چین کے درمیان فوجی تعطل کے لئے چین کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے تبت کی جلاوطن حکومت کے وزیر اعظم لوبسانگ سانگے نے آج کہا کہ ہندوستان اور تبت کی سرحد سے پرامن طریقے سے فوج کا انخلاکیا جانا چاہئے ۔مسٹر سا نگے نے آج یہاں ایک ٹیلی ویژن چینل سے بات چیت میں دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ لداخ، سکم اور اروناچل پردیش ہندوستان کا حصہ ہے اور چین کی فوج مسلسل 10سال سے تجاوز کر رہی ہے ۔