ہند۔روس کا 203اسالٹ رائفل بنانے کا ارادہ

   

لکھنؤ۔ دفاعی پروڈکشن کے شعبہ میں ملک کو خودکفیل بنانے کی سمت میں حکومت نے اترپردیش کے امیٹھی میں 5 لاکھ اے کے 302 اسالٹ رائفل کے پروڈکشن کے ایک پروجکٹ کومنظوری فراہم کی ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ امیٹھی کے کوربا میں روس کی شراکت داری سے پروڈکشن پروجکٹ مودی حکومت کے میک ان انڈیا کی مہم کو نہ صرف مضبوطی فراہم کرے گا بلکہ ہتھیاروں میں خودکفالت حاصل کرنے کے ساتھ ہی ہندوستان روس سے تعلقات کے ضمن میں ایک مثال قائم کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پروجکٹ مختلف ایم ایس ایم ای اور خام مال اور آلات کی فراہمی کرنے والی کمپنیوں کے لئے موقع لے کر آئے گا۔ اس سے نوجوانوں کے لئے بھی روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ۔ جدید ہتھیاروں کے پروڈکشن کے ساتھ اترپردیش دفاعی پروڈکشن کے شعبہ میں ایک اور کامیابی حاصل کرے گا۔