ہند۔نیوزی لینڈ دوسرے T20 میاچ کا آکلینڈ میں آج سے آغاز

   

ولنگٹن شکست کے بعد ہندوستان کی پُرجوش واپسی کا امکان

آکلینڈ۔7فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) اپنی بدترین شکست کے بعد ہندوستان دوبارہ آکلینڈ کے ایڈن پارک میں دوسرے ٹی20 کیلئے میزبان ٹیم کے روبرو ہوگی ۔ یہ میچ بروز جمعہ 8فبروری کو ہندوستانی وقت کے مطابق 11:30بجے دن شروع ہوگا اور ہندوستانی ٹیم کیلئے اپنے خود احتسابی کیلئے 24گھنٹے سے بھی کم وقت موجود ہے ۔ نیوزی لینڈ کے شروعاتی بلے باز ٹم سفرٹ جنہوں نے صرف 43 گیندوں میں 84رنز بناکر طوفانی انداز میں کھیلا تھا ، اپنی کارکردگی کو برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ہیں ۔ ہندوستانی گیند باز خلیل احمد جنہوں نے بہت سارے رن نیوزی لینڈ کی جھولی میں ڈال دیئے تھے کی جگہ محمد سراج یا سدھارتھ کول کو لئے جانے کی امید ہے اس کے علاوہ اسپنرز کرونال پانڈیا اور یزویندر چہل کے ساتھ ساتھ کلدیپ یادو کو بھی شامل کئے جانے کا امکان ہے جس طرح کپستان روہت شرما نے بیان دیا تھا رن بنانے میں ہندوستانی بلے بازوں نے نہایت مایوس کن مظاہرہ کیا تھا ، حالانکہ 11ارکان پر مشتمل ٹیم میں 8بلے باز موجود تھے اس کے باوجود ہندوستان ویلنگٹن میچ 80 رنز سے ہار گیا تھا ۔ اس کے علاوہ روہت شرما نے کہا تھا کہ 8بلے بازوں کو رکھتے ہوئے کسی بھی ٹارگٹ کو حاصل کیا جاسکتا تھا ، وہ خود بھی صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے اور ریشپ پنت کو ورلڈکپ کے امکانی کھلاڑی تصور کئے جارہے ہیں ، ناکام رہے ۔ آل راؤنڈر وجئے شنگر کو تیسرے مقام پر جگہ فراہم کی گئی ہے جنہوں نے 18گیندوں میں 27 رن بنائے تھے ۔ہندوستان کیلئے یہ میچ فیصلہ کن ہے ۔ کپتان کن ولیمسن پہلے ٹی 20 میںزیادہ خوش تو نہیں ہوئے تھے لیکن اس دوسرے میچ میں ٹیم کو پوری طرح اپنی توجہ مرکوز کرنے کو کہا ہے اور کہا کہ ہر روز خوشی کا نہیں ہوتا ہے اور سیریز کے حصول پر توجہ دینے کی اپیل کیہے اور ابتدائی جوڑی کولن منیرو اور سیفرٹ کی خطرناک پارٹنرشپ کو روک لگانا ہندوستان کیلئے نہایت اہم ہے ۔ نیوزی لینڈ اسپنرز اش سودھی اور سانٹنر دونوں بھی ہندوستانی ٹیم پر حاوی رہے تھے ۔ ہندوستانی ٹیم اسکواڈ اس طرح ہے ۔ روہت شرما ( کپتان ) ، شکھر دھون ، ریشپ پنت ،دنیش کارتک ، کیدار جادھو ، ایم ایس دھونی ، کرونال پانڈیا ، کلدیپ یادو ، یزویندر چہل ، بھونیشور کمار ، سدھارتھ کول ، خلیل احمد ، شبھ مان گل ، وجئے شنکر ، ہردیک پانڈیا اورمحمد سراج ۔