ہند۔نیوزی لینڈ متوازن ٹیمیں ،مسابقتی مقابلے متوقع

   

آکلینڈ ۔21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی ٹیم 23 جنوری سے آسٹریلیا سے ہزارکلومیٹردورنیوزی لینڈ کے ساتھ مسابقتی سیریز کے لئے تیارہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے 5 میچوں کی ونڈے سیریز23 جنوری سے 03 فروری تک چلے گی۔ اس کے بعد ٹی 20 سیریز6 فروری سے 10 فرروی تک چلے گی۔ ہندوستانی ٹیم ونڈے درجہ بندی میں ابھی 121 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے مقام پرہے۔ وہیں نیوزی لینڈ 113 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبرپرہے اور دونوں ہی ٹیمیں آنے والے ورلڈ کپ کے پہلے نمبرایک پرقابض انگلینڈ کے قریب پہنچنا چاہیں گی۔ ویسے اس سیریزکے لئے دونوں ہی ٹیموں نے اپنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے اور دونوں کی ہی ٹیموں کافی متوازن ہیں۔ ہندوستانی ٹیم اس سیریزمیں اسی ٹیم کے ساتھ اتررہی ہے، جس کے ساتھ وہ آسٹریلیا میں کھیلی تھی۔ چونکہ ہاردک پانڈیا اورکے ایل راہول کوتنازعہ کے سبب اس ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے اس لئے ان کی جگہ وجے شنکراورشبھمن گل کوشامل کیا گیا ہے۔ اس ونڈے سیریزسے بھی جسپریت بمراہ کوچھٹی دی گئی اوران کی جگہ محمد سراج کوجگہ ملی ہے۔ ہندوستانی ٹیم کی بیٹنگ مضبوط ہے۔ ٹاپ آرڈرمیں روہت شرما، شکھر دھون، ویراٹ کوہلی ہیں۔ وہیں ان کے بیک اپ پلان میں شبھمن گل ہیں، جوخود ایک ٹاپ آرڈر بیٹسمین ہیں مڈل آرڈربھی مضبوط نظرآرہا ہے، جس کی ذمہ داری مہندرسنگھ دھونی، امباتی رائیڈو، کیدارجادھواوردنیش کارتک جیسے کھلاڑیوں کے کندھوں پرہوگی۔ وہیں لوور آرڈرمیں آل راونڈرکا کردارنبھانے والے وجے شنکراوررویندرجڈیجہ ہیں۔ اسپن شعبے میں جڈیجہ کے ساتھ کلدیپ یادو، یجویندرچہل ہیں۔فاسٹ بولروں میں بھونیشورکمار، محمد سمیع، خلیل احمد، محمد سراج اوروجے شنکرہیں۔ اس طرح ٹیم مضبوط نظرآرہی ہے۔ ہندوستانی ٹیم کی اگر کمزوری کی بات کریں توہاردک پانڈیا کی غیرموجودگی میں ٹیم کو نوجوان آل راونڈروجے شنکرکوآزمانا ہوگا، جن کے پاس بین الاقوامی کرکٹ کا کم تجربہ ہے۔ ٹیم کی یہ کمزوری ہے۔ ساتھ ہی بمراہ کی غیرموجودگی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ان کی جگہ کون لیگا، یہ بڑا سوال ہے۔ نیوزی لینڈ نے اس سیریزکے ابتدائی تین ونڈے مقابلوں کے لئے ہی اپنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ میزبان ٹیم میں تجربہ کاراورنوجوان کھلاڑیوں کا امتزاج ہے۔ ایسے میں ان کی ٹیم ہندوستانی ٹیم کوسخت ٹکردے سکتی ہے۔ٹاپ آرڈرمیں جہاں ان کے پاس مارٹن گپٹل، کالن منرو اورکین ولیمسن جیسے منجھے ہوئے بیٹسمین ہیں، تو مڈل آرڈرمیں راس ٹیلر، ٹاپ لیتھم، ہینری نکولس جیسے کریزپرجم کرکھیلنے والے بیٹسمین ہیں۔ وہیں آل راونڈرکی تعداد بھی ٹیم میں اچھی ہے۔ کالن ڈے گرینڈہوم، مشیل سینٹنرآل راونڈرکے کردارمیں ہوں گے۔ بولنگ شعبے میں ایک سے ایک اسٹارموجود ہیں۔ ٹرینٹ بولٹ کی قیادت میں بولنگ اٹیک میں ٹم ساوتھی، میٹ ہینری، ڈگ بریسویل اورلاکی فرگیوشن رہیں گے۔ ساتھ ہی فاسٹ بولرکے رول میں کالن ڈے گرینڈ ہوم رہیں گے، اسپن شبعے کی بات کریں تواس میں ذمہ داری سینٹنراورایشا سودھی پرہوگی۔ بھلے ہی سری لنکا کیخلاف ٹسٹ سیریزمیں ٹام لیتھم اوردیگربیٹسمینوں نے غضب کی بیٹنگ کی ہندوستانی ٹیم اس طرح ہے: ویراٹ کوہلی (کپتان)، روہت شرما، شکھردھون، امباتی رائیڈو، دنیش کارتک، کیدراجادھو، ایم ایس دھونی، کلدیپ یادو، یجویندرچہل، رویندرجڈیجہ، بھونیشورکمار، محمدشامی، خلیل احمد، محمد سراج، وجے شنکراورشبھمن گل۔