ہند۔ونڈیز آج چوتھا ٹی 20

   

لاڈرہل (امریکہ)۔ ہندوستان امید کرے گا کہ ہفتہ کو یہاں چوتھے ٹی20 انٹرنیشنل میں بیٹرس ایک اوراثر انگیزکوشش کے ساتھ ویسٹ انڈیزکے خلاف سیریز میں برابری کی فتح حاصل کرے۔ ہندوستان تیسرے مقابلے میں کامیابی کے ساتھ سیریز میں برقرار ہے لیکن ونڈیزاب بھی سیریز میں 2-1 کی برتری رکھتا ہے، یہ حقیقت ہے کہ مہمانوں کو اب بھی بیٹنگ شعبہ کے بارے میں خدشات ہیں۔ سوریاکمار یادوکو اپنے بہترین فام اور تلک ورما کو اہم رنزکے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے دیکھنا واقعی ایک تسلی بخش منظر تھا۔ لیکن ہندوستان کا اوپننگ بدستورکمزور ہوتا رہا ہے۔اننگز کے آغاز میں ایشان کشن کی جگہ گزشتہ مقابلے میں جیسوال کو آزمایا گیا لیکن وہ بھی ناکام رہے ہیں۔