ہند۔پاک بات چیت کے ذریعہ کشمیر تنازعہ کا حل ممکن، فاروق عبداللہ کا بیان

   

سرینگر ۔ 11جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) نیشنل کانفرنس صدر فاروق عبداللہ نے بیان دیا کہ کشمیر تنازعہ کو ہند ۔ پاک بات چیت کے ذریعہ حل کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس تنازعہ کافوجی حل نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ پہلے ہی اقوام متحدہ میں پہنچ چکا ہے لہذاہندوستان کشمیری عوام سے اور پاکستان آزاد کشمیر ی عوام سے اس بارے میں رائے عامہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ فاروق عبداللہ آج حضرت بل علاقہ میں اپنی والدہ بیگم جہاں آراء کی برسی کے موقع پر پارٹی ورکرس سے مخاطب تھے ۔