ہند۔پاک سرحد پر 15 کروڑ مالیتی 3 کیلو ہیروئین ضبط

   

فیروز پور ۔ 7 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہفتہ کی صبح ہند۔ پاک سرحد کے قریب نشہ آور دوا ہیروئین کے تین پاکٹ ضبط کئے گئے جن کی مارکٹ قدر 15 کروڑ روپئے بتائی گئی ۔ بی ایس ایف کے عملے نے یہ پاکٹ ضبط کئے ۔ ان تینوں پاکٹوں میں سے ہر پا کٹ میں ایک کیلو گرام ممنوعہ نشہ آور دوا پائی گئی ۔ یہ پاکٹ موٹر گاڑیوں کے ٹائر میں چھپائے گئے تھے اور اس ٹائر کے اطراف رکبی بیل کو لپٹ دیا گیا تھا ۔ سرحدی سیکوریٹی فورس کے جوانوں نے جو ایک کشتی میں ندی کی طلایہ گردی کر رہے تھے، ہیروئین کے یہ پاکٹ ضبط کئے۔