ہند۔پاک مقابلے کے ٹکٹس چند منٹوں میں فروخت

   

نئی دہلی۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان احمد آباد میں14 اکتوبر کو ہونے والے ورلڈ کپ کے میچ کے ٹکٹوں کی پہلی لاٹ آئی سی سی کے ٹکٹنگ پارٹنر بک مائی شو کی خصوصی پری سیل ونڈوکھولنے کے بعد ایک گھنٹے کے اندر فروخت ہوگئی۔ جبکہ 3 ستمبر کو ہند۔پاک میچ کے لیے عام فروخت کا ایک اور راؤنڈ ہوگا، اس بات کا امکان ہے کہ گھنٹوں کے اندر مکمل سیل آؤٹ ہو جائے، جیسا کہ تمام ماسٹرکارڈ ہولڈرز کے لیے منگل کو ہوا تھا۔ اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ آل انڈیا میچوں اور وارم اپ گیمز کے لیے پری سیل ونڈو کے دوران کتنے ٹکٹ آن لائن رکھے گئے تھے لیکن معلوم ہوا ہے کہ شام 6 بجے سیلزکھلنے کے بعد، ایک گھنٹے کے اندر دن کے تمام ٹکٹ ختم ہو چکے تھے۔
وکٹ کیپر داس ایشیا کپ سے باہر
ڈھاکہ۔ بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر لٹن داس چہارشنبہ کو مرض کی وجہ سے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنمنٹ سے باہر ہوگئے، جس سے پالے کیلے میں میزبان سری لنکا کے خلاف اپنی مہم کے آغاز سے قبل ٹیم کو ایک دھکا لگا۔ داس وائرل بخار سے صحت یاب نہیں ہو سکے اور وہ سری لنکا کا سفر نہیں کر سکے جس کا جمعرات کو اپنے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش کا سامنا ہے۔