نئی دہلی، 11 ستمبر (یواین آئی) سپریم کورٹ نے جمعرات کو ایشیا کپ کے 14 ستمبر کو دبئی میں ہونے والے ہند۔پاک ٹی۔ٹوئنٹی کرکٹ میچ کو لوگوں کے جذبات کے خلاف قرار دیتے ہوئے منسوخ کرنے کی درخواست پر جلد سماعت کو مسترد کر دیا۔ جسٹس جے کے مہیشوری اور وجے بشنوئی کی بنچ نے درخواست گزاروں اروشی جین اور دیگر کی عرضی کو مسترد کیا اور کہا کہ میچ جاری رہنا چاہیے ۔ یہ ایک میچ ہے ۔ اسے ہونے دیجیئے ۔