ہند۔پاک کشیدگی میں سرمایہ کاروں کے 7لاکھ کروڑ ڈوب گئے

   

ممبئی، 9مئی (یواین آئی) جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہونے والی بہیمانہ دہشت گردانہ کارروائی کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ جیسی صورتحال سے مایوس سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئر مارکیٹ میں کی جا رہی فروخت سے پچھلے دو دنوں میں سرمایہ کاروں کے سات لاکھ کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے ہیں۔سات مئی کو ملک کے اہم شیئر مارکیٹ بی ایس ای کا مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 42350633.78 کروڑ روپے تھا جو جمعرات کو ہونے والی فروخت کے دباؤ میں کم ہوکر 41850596.04 کروڑ روپے پر آ گیا تھا اور جمعہ کو یہ گراوٹ کے ساتھ 41640850.46 کروڑ روپے پر آ گیا۔ اس طرح سرمایہ کاروں کے 709783.32 کروڑ روپے ڈوب گئے ۔