پولیس و دیگر ملک کے شہید جوانوں کو خراج ، شاد نگر میں دو منٹ کی خاموشی
شاد نگر ۔17جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہند ۔ چین فورسیز کے درمیان سرحد پر دونوں ملکوں کے سرحد پر ہوئے جھڑپ میں شہید ہونے والے کرنل سنتوش بابو اور ان کے دیگر ساتھیوں کو شاد نگر ٹاؤن میں شاد نگر پولیس اور ٹی یو ڈبلیو جے ( آئی جے یو) نے مشترکہ طور پر کرنل سنتوش بابو اور ان کے دیگر شہید فوجیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا اور شہید کرنل سنتوش بابو اور ان کے دیگر ساتھیوں کیلئے شاد نگر چوراہا پر دو منٹ کی خاموشی منائی گئی ۔ شہید کرنل سنتوش باو کے پورٹریٹ پر پھول مالا چڑھائی گئی ۔ شاد نگر سرکل انسپکٹر سریدھر کمار نے میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی سرحد پر خدمت انجام دینے والے ملک کے فوجیوں کے ملک کیلئے بے شمار اور بے لوث خدمات ہیں ۔ دن رات ملک کی سرحدوں پر فوجیوں کی خدمات ہمارے لئے باعث فخر ہے ۔ چینی فوجیوں کے حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔ کرنل سنتوش بابو کے افراد خاندان سے اظہار ہمدردی کی ۔ چینی فوجیوں کو سخت انتباہ دیا ۔ الکٹرانک میڈیا صدر سری سیلم نے میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے چینی فوجیوں کی حرکت اور ہندوستانی فوجیوں پر حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔ ہندوستان چینی فوجی حرکت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے شہید ہوئے ہیں۔ ان تمام کے افراد خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کی ۔ بی جے پی قائد سری وردھن ریڈی نے کہا کہ چینی فوجی حرکت پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ ہندوستان چینی فوجی حرکت کا بہت جلد منہ توڑ جواب دے گی ۔ اس موقع پر ایس آئی وجئے بھاسکر ، ٹرافک ایس آئی شاد نگر راگھو کے علاوہ محکمہ پولیس لا اینڈ آڈر اور ٹرافک پولیس ملازمین کے علاوہ پیشہ صحافت سے وابستہ پرنٹ والکٹرانک میڈیا کے نمائندے بھاسکر ، الیاس ، پورنا ، وشنو ، ارون ، یادگیری، محمد صابر ، محمد سمیع ، محمد خواجہ پاشاہ ، چندو ، محمد اقبال کے علاوہ دیگر مقامی صحافی موجود تھے