ہند۔چین کشیدگی پر امریکہ کی شدید نکتہ چینی

   

واشنگٹن ۔2 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے ہندوستان اور چین کے درمیان سرحد پر کشیدگی کو ’چینی جارحیت‘ کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی کانگریس میں خارجہ امور سے متعلق کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ چین ایک بار پھر اس بات کا مظاہرہ کر رہا ہے کہ وہ عالمی قوانین کے تحت تنازعات کو حل کرنے کے بجائے اپنے پڑوسیوں پر رعب جما سکتا ہے۔گزشتہ تقریبا ًتین ہفتوں سے ہندوستان اور چین کی فوجیں شمال مشرقی ریاست سکّم اور لداخ کے سرحدی علاقوں میں آمنے سامنے کھڑی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے صدر امریکہ ٹرمپ نے ہندوستان اور چین کے درمیان فوجی کشیدگی کم کرنے کیلئے ثالیثی کی خواہش ظاہر کی تھی۔