ہند۔چین کشیدگی پر ایم آئی ایم سربراہ اسد الدین اویسی نے اٹھایا سوال

,

   

راجیہ سبھا میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے بیان کے بعد اپوزیشن پارٹیاں مطمئن نظر نہیں آئیں۔خاص طور پر ایم آئی ایم صدر اسدالدین اویسی نے کئی سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کیلاش رینج پر ہندوستانی فوجوں کی اسٹریٹجک پوزیشن کے حوالے سے بتارہی ہے لیکن اب یہ واضح نہیں کررہی ہے کہ آخر ہم وہاں سے کیوں ہٹ رہے ہیں۔اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔پینگانگ کے سلسلے میں جواب دیا جارہا ہے لیکن دیم چوک،دیپ سانگ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔