ہند۔ آسٹریلیا مقابلے کے دوران شہریت قانون کے خلاف احتجاج

   

ممبئی ۔15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ شائقین نے کرکٹ میچ کے دوران وزیر اعظم مودی کیخلاف نعرے لگائے۔پہلے ونڈے میچ کے دوران ممبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں طلبا کی کثیر تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے سی اے اے کیخلاف اپنی ٹی شرٹس پر نعرے لکھ رکھے تھے اور وہ میچ کے دوران متنازعہ شہریت بل کیخلاف نعرے لگارہے تھے اور اسے نامنظور نامنظور کہہ رہے تھے۔ کرکٹ میدان میں اپنی ہی حکومت کیخلاف عوام کا یہ منفرد لیکن بڑا احتجاج تھا جسے دنیا بھر میں کرکٹ دیکھنے والے ممالک نے براہ راست ٹی وی پر دیکھا۔ انٹر نیشنل میڈیا نے اس کی تصاویر اٹھاکر نمایاں کوریج دی۔