ہند۔ آسٹریلیا میری ٹائم سیکورٹیڈائیلاگ کا انعقاد

   

کینبرا/نئی دہلی : ہندوستان اور آسٹریلیا نے منگل کو کینبرا میں منعقدہ چھٹے میری ٹائم سیکورٹی ڈائیلاگ میں جامع ترقی اور عالمی بہبود کے لیے سازگار محفوظ سمندری ماحول کو برقرار رکھنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ہندوستانی وفد کی قیادت وزارت خارجہ میں تخفیف اسلحہ اور بین الاقوامی سلامتی کے جوائنٹ سکریٹری موان پوئی سیاوی نے کی جبکہ آسٹریلوی وفد کی قیادت محکمہ خارجہ اور تجارت میں جنوبی وسطی ایشیا ڈویژن کی فرسٹ اسسٹنٹ سکریٹری سارہ اسٹوری نے اور محکمہ دفاع میں اسسٹنٹ سکریٹری برائے بین الاقوامی پالیسی برنارڈ فلپ نے کی۔