ہند۔ امریکہ صنعتی معاہدہ سے ہندوستان کو فائدہ

   

واشنگٹن۔28؍ڈسمبر( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور امریکہ کے درمیان صنعتی سیکوریٹی معاہدہ پر دستخط سے دونوں ممالک کے درمیان صنعتی تعاون میں مزید اضافہ ہوگا اور ہندوستان کو عصری ٹکنالوجی اور انفارمیشن کا حصول ہوگا جس سے دفاعی شعبہ میں ہندوستان کو گلوبل سپلائی چین میں شامل ہونے میں مدد ملے گی ۔انڈین ۔ امریکن بزنس ایڈوائزری گروپ کے ایک سربراہ نے یہ بات بتائی ۔گذشتہ ہفتہ منعقدہ 2+2مذاکرات کے دوران ہندوستان اور امریکہ نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبہ میں تعاون میں اضافہ سے اتفاق کیا تھا اور یہ بات چیت صنعتی سیکوریٹی معاہدہ(آئی ایس اے ) پر دستخط کرنے کے فیصلہ پر ختم ہوئی تھی ۔ہندوستان کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اس معاہدہ کے تحت امریکہ مشترکہ طور فروغ دینے اور تیاری کے ضمن میں ضروری فریم ورک فراہم کرے گا ۔ یو ایس ۔ انڈیا بزنس کونسل کے صدر نشا دیسائی وبسوال نے بتا یا کہ مذکورہ معاہدہ پر دستخط 2+2مذاکرات کا سب سے اہم نتیجہ ہے ۔اس معاہدہ سے صنعتی تعلقات میں اضافہ ہوگا اور مزید عصری ٹکنالوجی اور معلومات کی فراہمی میں مدد ملے گی جو امریکہ کے ساتھ دفاعی شعبہ میں کام کررہا ہے ۔