ہند۔ امریکہ مشترکہ فوجی مشقتوں کا 13 نومبر سے اے پی میں آغاز

   

حیدرآباد 5 نومبر ( پی ٹی آئی ) اپنی نوعیت کی پہلی ہند ۔ امریکہ فوجی مشقوں کا وشاکھاپٹنم اور کاکناڈا میں 13 نومبر سے آغاز ہوگا اور یہ مشقیں 21 نومبر تک جاری رہیں گی ۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ فوج کے تینوں شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہلکار ان مشقوں میں حصہ لیں گے ۔ ہندوستان سے 1200 اور امریکہ سے 500 فوجی ‘ بحریہ اور فضائیہ کے اہلکار ان مشقوں میںحصہ لیں گے ۔ ان مشقوں کو ٹائیگر ٹرمف کا نام دیا گیا ہے اور مختلف پہلووں کو ذہن میں رکھتے ہوئے مشقیں کی جائیں گی ۔ امریکی قونصل خانہ کے ایک اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ان مشقوں کے ذریعہ دونوں ملکوں کی افواج کو مشترکہ طور پر سرگرم رہنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے ۔