ہند۔ انگلش کھلاڑیوں پر جرمانہ

   

دبئی : ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ناٹنگھم میں منعقدہ پہلے ٹسٹ کے دوران دونوں ہی ٹیموں کے کھلاڑیوں کی جانب سے سست اوور ڈالنے کی پاداش میں ان پر میچ فیس کا 40 فیصد حصہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے میچ ریفری کریس براڈ نے دونوں ٹیموں کی جانب سے مقررہ وقت میں دو اوورس کم ڈالنے پر یہ جرمانہ عائد کیا ہے۔ آئی سی سی کے دفعہ 2.22 کے تحت دونوں ٹیم کے کھلاڑی قصوروار پائے گئے۔