دونوں ممالک کے بورڈز سیریز کا فیصلہ کریں گے : بی سی سی آئی
نئی دہلی۔ 9مئی ( سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کا کہنا ہے کہ اس سال کے آخر میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کو پانچ ٹسٹ میچوں کی سیریز کے طور پر کرانے کا فیصلہ دونوں ممالک کے بورڈز کو کرنا ہوگا۔ہندوستان کے آسٹریلیا دورے کے بارے میں گزشتہ ماہ کے آخر میں کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کے سی ای او کیون رابرٹس کی تجویز تھی کہ چار ٹسٹ میچوں کی سریز کو پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کرایا جائے۔بی سی سی آئی کے خزانچی ارون دھومل نے کہا کہ پانچ ٹیسٹ میچ کرنے پر بات لاک ڈاؤن کے پہلے کی گئی تھی۔اگر اس کے لئے ونڈو دستیاب ہے تو اس بارے میں فیصلہ دونوں ممالک کے بورڈ کو لینا ہے کہ ہمیں ٹیسٹ میچ کرانے یا دو ون ڈے یا پھر دو ٹی -20 میچ کرانے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نقصان لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔لاک ڈاؤن کے بعد وہ آمدنی بڑھانا چاہتے ہیں اور یہ ٹیسٹ میچ کے بجائے ون ڈے یا ٹی -20 سے ہوسکتی ہے۔تمام بورڈ کو کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے آمدنی کا نقصان ہوا ہے۔بورڈ کو اس بارے میں غور کرنے کی ضرورت ہے۔سی اے کرکٹ سرگرمیاں ٹھپ ہونے سے مالی دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں اور ملازمین کی تنخواہ میں کمی کی جا چکی ہے اور کھلاڑیوں کی تنخواہ میں کمی کی تیاری ہے۔ان حالات میں سی اے چاہتا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ سیریز ہر حال میں ہو تاکہ اس کے نقصان کی تلافی ہوسکے۔سی اے کے اختیارات میں ہندستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز منعقد کرنے کا ارادہ ہے۔سی اے کے سی ای او کیون رابرٹس چاہتے ہیں کہ سال کے آخر میں ہندوستان کے ساتھ پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز ہو۔رابرٹس نے گزشتہ ماہ بتایا تھا کہ آئندہ سیزن میں پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کو لے کر کوئی بھی پر یقین نہیں ہے، لیکن میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) اور سی اے کے رشتے کافی مضبوط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مستقبل میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی خواہش ظاہر کی ہے۔یہ ایسی چیز ہے جسے لے کر ہم دونوں مصروف عمل ہیں۔سوال یہ ہے کہ کیا ہم اسے 2023 کے پروگرام سے پہلے وجود میں لا سکتے ہیں یا نہیں۔ ہم نہیں جانتے کہ اگلے سیزن کو لے کر کیا ہے لیکن یقینی طور پر بدلتے ہوئے ماحول میں ہم اس امکان سے اس وقت تک انکار نہیں کر سکتے جب تک ہم اس کے وقت کے قریب نہیں پہنچ جاتے۔سی اے کے سامنے ایک آپشن یہ بھی ہے کہ یہ سیریز ایک ہی جگہ پر ناظرین کے بغیر منعقد کی جائے۔یہ ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا بھی حصہ ہے۔اس چمپئن شپ کی ٹیبل میں ہندوستان پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے۔ٹیبل میں سب سے اوپر رہنے والی دو ٹیمیں جون 2021 میں لارڈز کے میدان پر فائنل کھیلیں گی۔رابرٹس نے یہ بھی اشارہ دیا کہ سیریز کو ناظرین کے بغیر بھی کیا جا سکتا ہے۔اس سے پہلے آسٹریلیا کے تیز گیند باز جوش ہیزل وڈ نے کہا تھا کہ ایک مقام پر بہت سے ٹیسٹ کرانے کا امکان ہو سکتا ہے۔یہ آخری آپشن ہو گا۔
