ہند۔ بنگلہ آج پہلا ٹسٹ ، ہندوستان کو فائنل میں رسائی کا موقع

   

نئی دہلی۔ چٹگرام کے ظہور احمد چودھری اسٹیڈیم میں چہارشنبہ کو بنگلہ دیش کے خلاف شروع ہونے والی دو ٹسٹ میچوں کی سیریز میں جب ہندوستان ریڈ بال ایکشن میں واپس آئے گا، تو نہ صرف اس کے دوسرے نمبر پر پہنچنے کے کافی اچھے امکانات ہیں بلکہ لگاتار دوسری مرتبہ ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں رسائی کا امکان رہے گا۔ ہندوستان ڈبلو ٹی سی کے افتتاحی ایڈیشن میں رنرز اپ رہا تھا وہ فی الحال 52.08% پوائنٹس کے ساتھ صف بندی میں چوتھے مقام پر ہے، ٹیبل پر آسٹریلیا (75%)، جنوبی افریقہ (60%) اور سری لنکا (53.33%) ابتدائی تین مقامات پر ہے۔ لیکن بنگلہ دیش کے خلاف وہ پہلے ٹسٹ میں زخمی کپتان روہت شرما (بائیں انگوٹھے) کے بغیر ہوں گے۔ ہندوستان کو فاسٹ بولر جسپریت بمراہ (کمر کی چوٹ)، محمد سمیع (کندھے کی چوٹ) اور بائیں ہاتھ کے اسپن آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ (دائیں گھٹنے کی چوٹ) کی خدمات بھی دستیاب نہیں ہوں گی۔ ڈبلیو ٹی سی کے فائنل کی دوڑ میں تیزی آنے کے ساتھ، ہندوستان کو اپنے باقی تمام ٹسٹ جیتنے ہوں گے جس میں دو بنگلہ دیش میں اور چار آسٹریلیا کے خلاف اگلے سال فروری مارچ میں گھر پر ہوں گے ۔ جون 2023 میں اوول میں ان کی جیت کا تناسب ممکنہ طور پر 68.06% ہو جائے گا لیکن اگر ہندوستان ڈبلیو ٹی سی کے آخری مرحلے میں اپنے بقیہ چھ میں سے دو ٹسٹ ہار جاتا ہے، تو اسے فائنل میں داخل ہونے کے لیے دوسری ٹیموں کے نتائج پر منحصر ہونا پڑے گا۔ اس کے علاوہ اگر ہندوستان اگلے سال آسٹریلیا کے خلاف چاروں ٹسٹ جیتنے میں کامیاب ہو جاتا ہے، توڈبلو ٹی سی ٹیبل میں آسٹریلیا کے نشانات کی تعداد بھی کم ہو جائے گی۔ اگر آسٹریلیا جنوبی افریقہ کے خلاف تینوں ہوم ٹسٹ جیتنے میں کامیاب ہو جاتا ہے، تو وہ 63.16 کی کم ازکم فیصدی کے ساتھ ختم ہو جائے گا، یہاں تک کہ اگر وہ ہندوستان کے خلاف چاروں ٹسٹ ہار جاتے ہیں، تو ان کی فائنل کے لیے اپنی اہلیت پر مہر ثبت ہو جائے گی۔ ہندوستان کو یہ امید بھی کرنی ہوگی کہ جنوبی افریقہ اپنے باقی پانچ میں سے کم ازکم تین ٹسٹ ہارے گا۔ پروٹیز کی آسٹریلیا میں اس ہفتے سے تین میچوں کی ٹسٹ سیریز شروع ہو رہی ہے اور پھر اگلے سال ویسٹ انڈیزکے خلاف ہوم گراؤنڈ پر دو میچوں کی ٹسٹ سیریز ہے۔ اگر وہ کم ازکم تین ٹسٹ جیت جاتے ہیں ایک آسٹریلیا کے خلاف اور دوگھر پر ویسٹ انڈیز کے خلاف تو ان کے کم از کم فتوحات کے فیصد پوائنٹس تقریباً 60 ہو جائیں گے، جس سے ہندوستان کے فائنل میں جگہ بنانے کے امکانات غیر یقینی ہوسکتے ہیں۔ سری لنکا کو فائنل میں رہنے کے لیے اگلے سال نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی آخری ڈبلیو ٹی سی سیریز میں بھی دو جیت درکار ہیں۔ ڈرا ہوئی سیریز اس امکان کو متاثر کردے گی۔ انگلینڈ اور بنگلہ دیش پہلے ہی اعداد وشما سے باہر ہیں ۔