نئی دہلی ۔ ہندوستان میں بنگلہ دیش کے ساتھ ہندوستان کے کرکٹ میچز منسوخ کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق گوا سے تعلق رکھنے والے ہندو جانا جگروتی سمیتھی نامی رائٹ ونگ گروپ نے میچز کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے۔ گروپ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر جاری مظالم کی وجہ سے ہندوستان اور بنگلا دیش کے میچز نہیں ہونے چاہئیں۔ گروپ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت تک میچز نہیں ہونے چاہئیں جب تک مظالم بند نہ ہوں، میچز کی جلد از جلد منسوخی کے لیے بی سی سی آئی کو مکتوب تحریر کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔یاد رہیکہ اس وقت بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم ہندوستان کے دورہ پر ہے اور وہ کل چنئی میں پہلے ٹسٹ میں ہندوستان کا مقابلے کرے گی ۔