نئی دہلی۔یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) بی سی سی آئی کے صدر سوروگنگولی نے تصدیق کی کہ دارالحکومت دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والا ہندستان اور بنگلہ دیش کا پہلا ٹوئنٹی 20 مقابلہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد کیا جائے گا۔ دہلی میں دیوالی کے بعد سے ہی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے آسمان پر ہلکا اندھیراچھایا ہوا ہیاور عوام کو سانس لینے میں تکلیف ہو رہی ہے۔ وہیں دہلی میں آنکھوں کی جلن کی شکایت بھی ہیں جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے بھی عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔اگرچہ موجودہ آلودگی کی صورت حال کے باوجود بی سی سی آئی نے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اتوار کو سیریز کا پہلا میچ کرنے کی تصدیق کی ہے۔ گنگولی نے کہاکہ یقینی طور پر پہلا ٹوئنٹی 20 طے پروگرام کے مطابق ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال اسی موسم میں ہندستان اور سری لنکا کے درمیان دہلی میں ہوا میچ آلودگی کی وجہ سے بحث میں رہا تھا جب سری لنکا کی ٹیم کے کھلاڑی میدان پر ماسک پہن کر کھیلنے ہوئے دیکھے گئے تھے اور اب بھی ہندوستانی کوچ روی شاستری کے علاوہ مہمان کھلاڑی سومیا سرکار بھی ماس لگا کر پراکٹس کی ۔ اس مرتبہ بھی دارالحکومت میں کہر کی حالت تقریبا ویسی ہی ہے جس کی وجہ سے بہت سے لوگ اس میچ کو کہیں اورکروانے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔