نئی دہلی : زامبیا جہوریہ کی قومی اسمبلی کی اسپیکر محترمہ نیلی بوٹیٹے کاشومبا مٹی کی قیادت میں آئے ایک پارلیمانی وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں آج لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کی۔ہندوستانی پارلیمنٹ کی جانب سے زامبیا کے پارلیمانی وفد کے ار اکین کا خیرمقدم کرتے ہوئے اوم برلا نے نیلی بوٹیٹے کاشومبا مٹی کو زامبیا کی قومی اسمبلی کی پہلی خاتون اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ ہندوستان کو جمہوریت کی ماں قرار دیتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی اور متحرک جمہوریت ہے جہاں 90 کروڑ سے زیادہ رائے دہندگان لوک سبھا کے 545 اراکین کا انتخاب کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایوان میں موجود عوامی نمائندے شہریوں کی امیدوں، امنگوں اور خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔