ہند۔ سری لنکا سیریز کی تفصیلات کا اعلان

   

نئی دہلی: ہندوستان جولائی اور اگست میں سری لنکا کے دورے کے دوران تین ٹی20 بین الاقوامی اور اتنے ہی ونڈے کھیلے گا، اور میچ پالی کیلے اور کولمبو میں کھیلے جائیں گے، بی سی سی آئی کے بموجب وائٹ بال ٹورکا آغازٹی20 مقابلوں (26، 27، 29 جولائی) سے پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا اور سیریز پھرکولمبوآر پریماداسا انٹرنیشنل اسٹیڈیم جائے گی جہاں ونڈے (1، 4، 7 اگست) کھیلے جائیں گے۔