نئی دہلی: ہندوستان اورسعودی عرب نے ریاض، سعودی عرب دفاعی تعاون کی مشترکہ کمیٹی(جے سی ڈی سی) کی میٹنگ کے چھٹے ایڈیشن کا انعقاد کیا۔ دونوں ممالک نے دیرینہ اور کثیر جہتی دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے نئی راہوں پر تبادلہ خیال کیا۔ فوجی، تربیت، دفاعی صنعت، تحقیق و ترقی وغیرہ جیسے شعبوں میں مصروفیت اور تعاون کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ہندوستان اورسعودی عرب کے درمیان خوشگواراور دوستانہ تعلقات ہیں، جن کی بنیاد صدیوں پرانے اقتصادی اور سماجی و ثقافتی تعلقات پر ہیں۔ دفاعی تعاون پر مفاہمت نامہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرتا ہے ۔ مشترکہ دفاعی تعاون کمیٹی دفاعی تعاون کے مقاصد کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت نامے کے تحت ایک ادارہ جاتی طریقہ کار ہے ۔4 ستمبر 2024 کی میٹنگ میں جوائنٹ سکریٹری امیتابھ پرساد کی قیادت میں ہندوستانی وفد میں وزارت دفاع کے افسران شامل تھے ۔ اجلاس کی صدارت سعودی عرب کے وفد کے میجر جنرل سلمان بن عوض الحربی نے کی۔