ہند۔ سعودی عرب تعلقات کی ایک طویل تاریخ: ڈاکٹر سہیل اعجاز

,

   

ریاض۔ (کے این واصف) ہند سعودی کے درمیان تعلقات کے کامیابیوں کی کہانی طویل ہے اور اس مین اضافہ ہورہا ہے۔ یہ بات سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے کہی۔ وہ ہندوستانی تارکین وطن کے اجتماع سے مخاطب تھے۔ جمعہ کی شب نو متعین سفیر ہند برائے سعودی عرب سہیل اعجاز خاں کے اعزاز مین آل انڈیا اسٹیرنگ کمیٹی ریاض کے زیر اہتمام ایک شاندار عوامی استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس مین سماجی تنظیموں کے نمائیندون نے بھی مختصر خطاب کیا۔ سماجی کارکنان کی جانب سے پیش کردہ مشوروں اور مطالبات کے جواب مین سفیر ہند نے کہا تمام ہندوستانیون کیلئے سفارت سفارت خانے کے دروازے ہمیشہ کھلے ہین۔ یہان ہر روزopen house ہوسکتا ہے۔ کسی مخصوص دن، تاریخ کی ضرورت نہین۔ ہم ہر قدم پر آپ کے ساتھ ہین۔ ڈاکٹر خاں نے این آر آئیز کو مشورہ دیا کہ وہ میزبان ملک مین اپنے رویہ سے اپنی تہذیب کا مظاہرہ کرین۔ انھون نے کہا کہ اس بھاری اجتماع مین وہ سارے ہندوستان کی نمائیندگی دیکھ رہے ہین۔ ڈاکٹر خاں نے کہا کہ 75 سالہ ہند سعودی سفارتی تعلقات مین آپسی رشتے مستحکم ہوئے ہین۔ اس کا ثبوت ہم سے سعودی عہدیداران کے گرم جوشانہ رویہ سے ملتا ہے۔ انھون نے اپنے خطاب کے دوران سعودی عوام کو ہندوستان کی سیاحت کی دعوت بھی دی۔ اس تقریب کا آغاز شمس بھونگیری کی قرأت کلام پاک سے ہوئی۔ ۔ ہندوستانی اور سعودی قومی ترانے کی پیش کش پر اس شاندار تقریب کا اختتام عمل مین آیا۔