برنس ۔13 ستمبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے جمعہ کے دن کہا کہ ہندوستان اور سوئٹزرلینڈ فطری شراکت دار ہیں اور دونوں نے نمایاں ترقی کی ہے جیسا کہ ضمنی اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے ۔ صدر کووند فیڈرل کونسل آف سوئٹزرلینڈ سے خطاب کررہے تھے ۔ اُنھوں نے کہاکہ ہم ہند۔ سوئٹزرلینڈ سائنس اور ایجادات میں موجودہ تعاون میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ سوئٹزرلینڈ ہمارے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتا ہے اور اس کے ساتھ شراکت داری ہمارے لئے ایک نادر موقع ہے ۔ انھوں نے سوئٹزرلینڈ سے ہندوستان کی نیوکلیئر سربراہ کنندہ گروپ کی رکنیت کے لئے تائید پر اظہارتشکر کیا ۔ انھوں نے کہاکہ ہم تبدیلی ماحولیات کے خلاف جدوجہد میں باہمی تعاون میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں ۔