رائے پور۔ پہلے میچ میں 349 کے کامیاب دفاع میں آل راؤنڈر مائیکل بریسویل کے خوف سے بچنے کے بعد ہندوستان دوسرے ونڈے میں نیوزی لینڈ کے چیلنج پر قابو پانے اور 50 اوورس کی یہاں گھر پر دوسری سیریز پر قبضہ جمانے کا کوشاں ہوگا۔ رائے پور ہفتہ کو بین الاقوامی کرکٹ مقام کے طور پر ڈیبیو کرے گا۔شہید ویر نارائن سنگھ کرکٹ اسٹیڈیم، جس میں 49,000 شائقین کی گنجائش ہے، ایک ونڈے میچ کی میزبانی کرنے والا ہندوستان کا 50 واں مقام بننے کے لیے تیار ہے۔ اس اسٹیڈیم نے 2013 اور 2015 میں دہلی ڈیر ڈیولز (اب دہلی کیپٹلز) کے دو آئی پی ایل کھیلوں کی میزبانی کی تھی ۔علاوہ ازیں چمپئنز لیگ ٹی20 کے آٹھ میچوں کی میزبانی بھی کی تھی۔اس بڑے پس منظر میں، 2023 میں دوسری بار ونڈے سیریز جیتنے کے لیے ہندوستان دوسری سیریز میں کامیابی کیلئے کوشاں ہوگا لیکن کچھ خامیاں ہیں جن پر روہت شرما کی قیادت والی ٹیم رائے پور میں قابو پانے کی کوشش کرے گی۔ سب سے پہلے، مخالف ٹیم کونشانے کے تعاقب میں تیزی سے رنز بنانے کی قوت کو توڑنا ۔ اپنے آخری چھ ونڈے میں، ہندوستان نے مہدی حسن میراز، داسن شاناکا اور حال ہی میں بریسویل جیسے بیٹرسکو سنچریاں بنانے کا موقع فراہم کیا ہے ۔محمد سراج جو کہ شاندار فام میں ہیں وہ ایک مرتبہ پھر توجہ کا مرکز ہوں گے ۔