نئی دہلی: ہندوستان اور نیوزی لینڈ نے زراعت کے شعبے میں دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے کیلئے نجی شعبے کی شراکت کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے ۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان اور نیوزی لینڈ کے زراعت، جنگلات، تجارت اور خارجہ امور کے معاون وزیر ٹوڈ میکلے کے درمیان پیر کو یہاں ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ ہوئی جس میں باغبانی اور ماہی پروری میں تعاون کے امکانات کے پیش نظر تحقیق اور ترقی کیلئے تکنیکی تعاون کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔