ہند۔ ویسٹ انڈیزٹی 20 سیریز کا آج آغاز

   

تروبا (ٹرینیڈاڈ)۔ اپنی ونڈے سیریز میں فتح کے 48 گھنٹے سے بھی کم وقت کے بعد ہندوستان جمعرات سے یہاں شروع ہونے والے پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف زبردست پسندیدہ ٹیم کے طور پر ایک بار پھرمیدان میں اترے گا اور نوجوانوں کے لیے اپنی صلاحتیوں کے اظہار کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم ہوگا۔ پچھلے تین میچوں کی 50 اوور کی سیریز میں جس کاکچھ تناظر ونڈے ورلڈ کپ کے سال میں تھا، ہندوستان دوسرے میچ میں حیران کن شکست کے بعد 2-1 سے فتح یاب ہوا اور شائقین مہمان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اپنی ٹیم سے برق رفتار کرکٹ کی امید کررہے ہیں۔آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی قیادت میں ہندوستان برائن لارا اسٹیڈیم میں پہلے مقابلے کے ساتھ شروع ہونے والے ان پانچ میچوں میں یشسوی جیسوال، تلک ورما اور مکیش کمار جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں کو مواقع دینے کی کوشش کرے گا۔دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی ٹیم بہتر مظاہروں کیلئے پرعزم ہے ۔