ہند۔ پاک مقابلہ 2 ستمبرکوکینڈی میں ہوگا : رپورٹس

   

نئی دہلی۔ہندوستانی ٹیم 2023 کے ایشیا کپ میں 2 ستمبرکوکینڈی میں پاکستان سے مقابلہ کرے گی ، جو 30 اگست سے شروع ہونے والا ہے۔ ای ایس پی این کرک انفوکے مطابق ٹورنمنٹ کا افتتاحی میچ ملتان میں کھیلا جائے گا جس میں میزبان پاکستان نیپال کے ساتھ میدان میں اترے گی جبکہ فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں مقرر ہے۔وہ میچ ڈرافٹ شیڈول کے تازہ ترین ورژن میں نمایاں ہیں جس میں اے سی سی کے حتمی ورژن کا اعلان کرنے سے پہلے مزید تبدیلیاں دیکھنے کا امکان ہے۔ پی سی بی (میزبانی بورڈ) کی طرف سے تیار کردہ اصل ڈرافٹ شیڈول میں پہلے ہی کئی تکرار ہوچکی ہے جس کی بنیادی وجہ اے سی سی کے منظور کردہ ہائبرڈ ماڈل کی بنیاد پر پاکستان اور سری لنکا میں کھیلے جانے والے چھ ملکی ٹورنامنٹ ہے۔مذکورہ ٹورنمنٹ میں جملہ13 میچ کھیلے جائیں گے، جن میں سے تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر1 بجے شروع ہوں گے ، ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق دوپہر1.30 بجے شروع ہوں گے ۔ پاکستان کو گروپ اے میں ہندوستان اور نیپال کے ساتھ رکھا گیا ہے جب کہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان ہیں۔ ہرگروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں سوپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی اور اس مرحلے میں سرفہرست دو ٹیمیں فائنل میں پہنچ جائیں گی۔ ایشیا کپ جو اس بار50 اوورزکے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، بنیادی طور پر چھ میں سے پانچ ٹیموں کی تیاری چل رہی ہے نیپال کو چھوڑ کر ۔ ہندوستان میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ونڈے ورلڈ کپ کے لیے یہ پانچ ٹیمیں شرکت کرنے والی ہیں ۔