نئی دہلی: امن کی خواہش کے درمیاں آج منگل کو چوشول میں ہندستان اور چین کے اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ کا مقصد باہمی شرائط پر فوجی موجودگی میں زمانہ امن کے مطابق کمی لانے کے عمل کو آگے بڑھانا ہے ۔ یہXIV کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہریندر سنگھ اور ساوتھ سنکیانگ ملٹری ریجن کمانڈر میجر جنرل لی لن کے درمیان تیسری ملاقات تھی۔آخری دو ملاقاتیں 6 جون اور 22 جون کو چین کی طرف کے علاقے مولڈو میں ہوئی تھیں۔آخری میٹنگ میں کور کمانڈرز فوجی تعیناتی میں کم کے علاوہ مخدوش علاقوں جیسے گلوان ، ہاٹ اسپرنگس اور پیانگونگ تسو پر بھی تبادلہ خیال کیا تھا۔ واضح رہے کہ ہندوستانی فوج نے گلوان وادی کے علاقے میں میزائل فائر کرنے والے چھ T-90 ٹینک اور ٹاپ آف دی لائن کندھے سے چلنے والے اینٹی ٹینک میزائل سسٹم کی تعیناتی کردی ہے ۔