ہند۔ چین سرحدی مسئلہ پر آج اجلاس

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ /20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور چین کے مابین سرحدی مسئلہ پر خصوصی نمائندوں کی سطح کا22 واں اجلاس/21 ڈسمبر کو ہوگا ۔ اجلاس میں ہندوستانی وفد کی قیادت قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوگل اور چینی وفد کی قیادت وزیر خارجہ وونگ ای کریں گے ۔ وزیراعظم نریندر مودی اور چین کے صدر شی جن پنگ کے اس سال ملاپورم میں دوسری غیر رسمی چوٹی اجلاس کے موقع پر سرحدی مسئلہ پر بات چیت کا جلد سے اتفاق ہوا تھا ۔